ایم کیو ایم نے سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اتوار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
ایم کیو ایم نے سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اتوار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے دوران متحدہ نے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کیا ، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے سندھ کا شیڈو بجٹ صوبائی حکومت کو پیش کیا تھا، جس میں کئی تجاویز دی گئی تھیں ،تاہم حکومت نے بجٹ میں ان تجاویز کو شامل نہیں کیا، جب کہ بجٹ میں شہری علاقوں کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور کراچی، حیدرآباد کے لیے کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا-
رابطہ کمیٹی نے بجٹ کو سندھ دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے شہر بھر میں ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خلاف آئندہ بھی احتجاج کیا جائے گا تاہم پہلے مرحلے میں ہڑتال کی کال دی ہے-