آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک

ملک میں امن کیلئے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سال کے دوران دو ہزار سات سو تریسٹھ دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کے آٹھ سو سینتیس ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، آپریشن میں دہشتگروں کے قبضے سے لیا گیا دو سو تریپن ٹن دھماکا خیز مواد تباہ کیا گیا ، ملک میں نو ہزار خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیے گئے ،شہروں میں موجود دو سو اٹھارہ دہشتگرد بھی ہلاک کیے گئے،شمالی وزیرستان سے اٹھارہ ہزارسےزائد مختلف نوعیت کا اسلحہ قبضے میں لیا گیا، جس میں ایچ ایم جی ، ایل ایم جی ، سنائپر ، رائفلز، راکٹ لانچر، کلاشنکوف سمیت دیگر دھماکا خیز مواد شامل ہے-
ملک میں امن کیلے تین سو سینتالیس افسران و جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ، پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک ہے ،امن کیلئے معاشرے کا کردار مثبت ہے ،ایک سال کے دوران اہم کامیابیاں حاص کیں،اب آپریشن آخری مراحل میں ہے،شمالی وزیرستان ،خیبرایجنسی اور فاٹا کے بیشتر علاقے کلیئر کرا لیے، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے صرف چند ٹھکانے رہ گئے ، جہاں کارروائی جاری ہے-
مونٹاج ۔۔۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ،،، آپریشن سے ملک کے حالات بہتر ہوئے ،،، چین کے صدر سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور عہدیداروں نے پاکستان کا دورہ کیا ،،، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ،، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ،،،