وزیراعظم نواز شریف وعدے پورے نہیں کرسکتے تو استعفی دے دیں: الطاف حسین

 وزیراعظم نواز شریف وعدے پورے نہیں کرسکتے تو استعفی دے دیں: الطاف حسین

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کا نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگ میری طرح دیوانےہوتےہیں جو37سال لوگوں کی خدمت میں گزارتےہیں، انہوں نے کہا کہ قیادت نہیں چھوڑوں گا، کارکن اپنے کام سے کام رکھیں، عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے دن رات محنت کی، اپنے مستقبل کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کیلئے جدوجہد کی، یہ نہیں کہا تھا کہ کارکن غیرحاضر رہیں اور میں اکیلا کام کرتا رہوں، محنت کو شعار بنانے والی قومیں تیزی سے ترقی کی منازل کو طے کر رہی ہیں، فریاد کرنے یا دہائیاں دینے سے کوئی فائدہ نہیں، رینجرز و پولیس سے مار کھانے سے بہتر ہے کہ کارکنان خاموش رہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا کارکنوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف چند کارکن میرے کہنے پر یہاں پہنچے ہیں، میں آپ کا فاؤنڈرلیڈرتھا بس یہی رشتہ ہے، اب نہیں ہوں، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف وعدے پورے نہیں کرسکتے تو استعفی دے دیں۔ اس سے قبل خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف الفاظ کا استعمال کرتےہوئےاحتیاط کریں، گورنرسندھ کومعلوم ہی نہیں کہ ان کانام ای سی ایل میں ہےیا نہیں، اگر وہ گورنر ہوتے تو اب تک استعفٰی دے چکے ہوتے،،انہوں نے کہا کہ جن تاجروں نے نوازشریف سےشکایت کی وہ ان کےنام معلوم کررہے ہیں۔