خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے جان کی قربانی بھی دی جائے تو وہ بھی کم ہے میں اپنے موقف پر قائم ہوں، اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر سکتا، تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اب گوجرانوالہ میں ہو گی جس میں پھر پانچ استعفے آئیں گے اس کے بعد گجرات میں اور چار جنوری کو لاہور میں ہو گی جہاں مزید لوگ مستعفی ہوں گے اور 35ارکان کے استعفے سپیکر کو پیش کر دیئے جائیں گے۔ یہ ملک گیر احتجاج مرحلہ وار جاری رہے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابات میں بھر پور مخالفت کریں گے جن اراکین اسمبلی نے مستعفی ہونے کے وعدہ کیے اور پھر حکومتی رابطہ پر منحرف ہو گئے وہ پھر سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر رہے ہیں تا ہم اب ان سے استعفے نہیں لئے جائیں گئے جو لوگ اقتدار کے مزے لوٹنے کی خاطر میاں برادران کے گن گا رہے ہیں وقت آنے پر یہ اللہ کی پکڑ میں ہوں گے عوام انکا بے رحم احتساب کریں گے استعفوں کے خوف سے حکومت نے ارکان اسمبلی سے رابطے کرنے کےلئے خواجہ سعد رفیق‘ دانیال عزیز‘ طلال چوہدری اور دیگر وزراءکی ڈیوٹیاں لگادی ہیں کہ وہ ارکان اسمبلی کو استعفے دینے سے روکنے کےلئے ان سے رابطہ کریں۔ نوائے وقت کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے بھتیجے صاحبزادہ نظام الدین سیالوی، محمد خان بلوچ، مولانا رحمت اللہ نے گزشتہ روز استعفے سیکرٹری اسمبلی کو دے دیئے ہیں آئندہ چند روز میں مزید استعفے بھی آجائیں گئے۔ رانا ثناءاللہ نے استعفی نہ دیا تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024