آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگے نے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قبائلی بھائیوں کے جذبات کے مطابق عمل کرے گی۔ نوجوان فاٹا کی ترقی اور امن کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں۔ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی اقدامات سے متعلق بھی وفود کو آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے وفود کو افغان قیادت سے اپنی ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔آرمی چیف نے وفد کے فاٹا سے متعلق خیالات کو سراہا ، آرمی چیف نے کہا کہ بہادر قبائل کی قربانیوں سے فاٹا میں دیرپا امن قائم ہورہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38