انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں2جنوری2018ء تک توسیع کردی ہے۔ عمران خان نے پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کررکھاتھا،جس پر بدھ کو انسداددہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ضمانت میں توسیع دے دی ۔توسیع کے بعد عمران خان کے خلاف پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت چار مقدمات کی سماعت 2 جنوری کو ہوگی اس سے قبل عدالت نے19 دسمبر کو عمران خان کو طلب کیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بابراعوان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی تھی ،جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھا کیا ضمانت قبل ازگرفتاری میں استثنی کی درخواست دی جا سکتی ہے؟ بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ استثنی مل سکتی ہے جبکہ سرکاری وکیل نے مخالفت کی تھی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024