’’مذہبی جماعتوں پر پابندی لگا کر سلامتی کونسل نے تعصب کا مظاہرہ کیا‘‘

لاہور (پ ر) مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے سلامتی کونسل کی طرف سے مذہبی جماعتوں پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں سلامتی کونسل کا فیصلہ تعصب پر مبنی ہے۔ جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید احمد پراچہ‘ علامہ زبیر احمد ظہیر ٗ جمعیت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی‘ جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر‘ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان‘ چیئرمین استقلال پارٹی سید منظور گیلانی‘ امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید‘ انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد مبارک ریلوے روڈ کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد ٗ حافظ سعید عبید مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جماعتہ الدعوۃ اور الامین ٹرسٹ سمیت دیگر رفاہی تنظیموںپر پابندی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت یہود و ہنود کی سازش کا شکار ہو گئی ہے یہ ملک و قوم کیلئے غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔