عید الاضحیٰ پر کسی اہم شخصیت نے بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری نہیں دی

عید الاضحیٰ پر کسی اہم شخصیت نے  بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری نہیں دی

کراچی (آئی این پی) عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی اہم شخصیت نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری نہیں دی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی سندھ سے تعلق رکھنے والی بیشتر قیادت اندرون سندھ موجود تھی تاہم تمام لوگ اپنی مصروفیات میں مشغول رہے اور مزار پر جانے کا کسی کو خیال نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق مزار پر صرف عام افراد ہی حاضری دیتے رہے اور فاتحہ خوانی کرتے رہے۔