سٹاک مارکیٹس میں بے یقینی کی کیفیت برقرار‘8 ارب 54 کروڑ روپے نکال لئے گئے

لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر+مارکیٹ رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی ایل ایس ای 25 انڈکس 2825.36 پوائنٹس رہا۔ کسی کمپنی کے حصص میں کمی بیشی نہیں ہوئی اور کل 4300 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز جاری بے یقینی کیفیت پر کے ایس ای 100انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر 9187.10پوائنٹس پر بند ہوا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب 54کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیریقینی سے دوچار رہا۔ اس طرح ایک ہفتے کی عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں نے خسارہ کی مد میں 8ارب54کروڑ 12لاکھ 42ہزار421روپے مارکیٹ سے نکال لئے ۔ جمعہ کے روزمجموعی سودوں میں صرف 56ہزار حصص کا کاروبار ہو سکا۔ کے سودوں میں کاروبار اور گزشتہ ہفتے کے نسبت 15ہزار حصص کے زائد سودے مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 7کمپنیوں تک محدود رہا۔ اس میں 4کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ ایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں کمی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔