چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقاریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سےملاقات بھی کی ۔چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےمعززمہمان کا استقبال کیا-تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگاعلی سطح کے وفد کے ہمراہ خیر سگالی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ائیر پورٹ پر اعلیٰ حکام اور پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔ وہ پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ وانگ یانگ (کل) یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب میں بھی مہمان خصوصی ہونگے۔ جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024