دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عزم اور ہمت کمزور نہیں کرسکتیں: خواجہ آصف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عزم اور ہمت کمزور نہیں کرسکتیں: خواجہ آصف

 وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے.ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں.دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے سامنے سینہ سپر ہیں اور ان ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔خواجہ محمد آصف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ شہدا کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے کیونکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم اور ہمت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی.