یہ وقت ایک دوسرے کونہیں بلکہ دہشتگردی کونیچا دکھانے کا ہے:احسن اقبال

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
یہ وقت ایک دوسرے کونہیں بلکہ دہشتگردی کونیچا دکھانے کا ہے:احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے کونہیں بلکہ دہشتگردی کونیچا دکھانے کا ہے,د شمن چالاک ہے اور پاکستان کے خلاف عزائم رکھتا ہے,دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں,تمام صوبوں سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا,دشمن چاہتا ہے پاکستان داخلی طو رپر کمزور ہو,سیاسی تنازعات پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ی جارہی ہے,دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہی جیتی جاسکتی ہے, دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے مزید مستحکم ہوتے ہیں,آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے, پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے 2013 سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مہم نے کام شروع کیا۔ گزشتہ چار برسوں میں ہمیں دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں ملی ہیں۔ بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی کوشحالی امن و امان بنیادی ضرورت ہے۔ آپریشن ضرب عضب ‘ ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ حالت جنگ میں اندرونی اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔ اتحاد‘ یکجہتی اور یگانگت سے دہشت گردی ےک خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان داخلی طور پر تقسیم ہو۔ تمام سیاسی قیادت سے درخواست رکونگا کہ دہشت گردی ےک خلاف مل کر کام کریں۔ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹیم ورک کے نتیجے میں ہی جیت سکتے ہیں۔ سرحد پار سے دہشت گرد یہاں آکر حملے کرتے ہیں۔ اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مشکل جنگ ہے فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ دشمن چالاک ہے اور پاکستان کے حوالے سے عزائم رکھتا ہے۔ دہشت گردوںکا مقصد نفسیاتی دباﺅ پیدا کرنا ہے۔ تمام صوبوں سے تعاون کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی تنازعات پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے۔