پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریض پریشان

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 13ویں روز بھی جاری ہے.سرکاری اسپتالوں میں ان ڈور اورآوٹ ڈور سہولیات سے محروم مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کا سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ کے مستعفی ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز آوٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی میں بھی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے۔گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی جزوی ہڑتال جاری ہے. ڈاکٹرز نے سیکرٹری ہیلتھ کے مستعفی ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔