کراچی:پکنک پر جانے والی وین میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
کراچی:پکنک پر جانے والی وین میں آتشزدگی، 6  افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گارڈن میں پکنک پر جانے والی وین میں آگ لگنے سے بچی اور خاتون سمیت 6افراد جھلس کر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب پکنک پر جانے والے افراد کی ہائی ایس وین میں اچانک آگ لگ گئی جس کے فورا بعد وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے دو بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6افراد باہر نہ نکل سکے اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار وین میں چھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمیوں کو وین سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے شکار وین کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے ۔وہاں پر موجود سبزی فروش عینی شاہد نے بتایا کہ منڈی سے واپس آیا تو وین میں موجود لوگ مدد کے لیے بلارہے تھے اور قریب کی مسجد سے پانی کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو گاڑی سے نکالنا شروع کیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار وین کا ڈرائیور فرار ہے جس کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ وین میں آگ سلنڈر پھٹنے سے نہیں لگی۔ وین میں موجود دونوں سلینڈر صیحح حالت میں ہیں۔ ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔