NA-246 الطاف حسین کا گھر ہے ،جماعت اسلامی نےکبھی کراچی کےلوگوں کونہیں سمجھا: کنور نوید

NA-246 الطاف حسین کا گھر ہے ،جماعت اسلامی نےکبھی کراچی کےلوگوں کونہیں سمجھا: کنور نوید

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے رہنماؤں کےگھروں سے بڑے بڑے دہشتگرد پکڑےگئے ہیں، ان کے رہنماؤں نے حکیم اللہ محسودکی ہلاکت ہوئی تواسے شہید قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بناتومولانامودودی نےاس کی مخالفت کی تھی، جماعت اسلامی کا منشور ہی ایم کیوایم کی مخالفت کرناہے، امیرجماعت اسلامی نےطالبان کی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نےکبھی کراچی کےلوگوں کو نہیں سمجھا،جماعت اسلامی مسائل حل کرتی توایم کیوایم بنانی نہیں پڑتی۔