یپلزپارٹی کو دشمنوں کی ضرورت نہیں،سندھ میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنے گی:لیاقت علی جتوئی

یپلزپارٹی کو دشمنوں کی ضرورت نہیں،سندھ میں دھاندلی  کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنے گی:لیاقت علی جتوئی

کراچی میں میڈیا سےگفتگو میں سابق وزیر اعلی سندھ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے،،اس کے کاررنامے ہی اسے لے ڈوبیں گے،انکا کہنا تھا کہ  سندھ اسمبلی کے اجلاس میں غیر جمہوری روایات کوفروغ مل رہا ہے ایسے اجلاس کرنا ہے تو قائم علی شاہ کے گھر کر لیا کریں، اندرون سندھ  میں امن وامان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اندرون سندھ بھی کراچی طرز کا ٓاپریشن ہونا چاہیے،لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں سندھ میں بدترین دھاندلی ہوئی اس معاملےکو جوڈیشل کمیشن میں لے جائیں گے۔