یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: نواز شریف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 یمن کے مسئلے پر سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:  نواز شریف

یمن کی صورتحال پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن پر پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد کئی قسم کے بیانات سامنے آئے، بلا شک و شبہ خلیجی اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، میڈیا میں بعض افواہیں پاکستان اورعرب برادرممالک  میں غلط فہمیاں پھیلارہی ہیں -
وزیراعظم نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور سالمیت، خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، دوست چھوڑے نہیں جاتے، سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ انکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے -
نواز شریف کا کہنا ہے کہ زمینی صورتحال کاجائزہ لینےکیلیےسعودی عرب کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں، سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو سخت جواب دیں گے -
وزیراعظم  نے  حوثی قبائل کی حکومت کے خلاف بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ یمن کی صورت حال پربات چیت ہوئی ہے ، اور  ایران پر زوردیا ہے حوثی باغیوں کومذاکرات کی میزپرلانےمیں کرداراداکرے، مذاکرات کےذریعے یمن کے مسئلے کوحل کرناچاہتے ہیں -
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ  یمن میں صدرہادی کی حکومت کی بحالی پریقین رکھتے ہیں، پارلیمنٹ کی قرارداد حکومت کی پالیسی کے  مطابق ہے-