یمن بحران: سفارتی سرگرمیاں تیز ، وزیراعظم نوازشریف جلد انڈونیشیا، ملائیشیا جائیںگے

یمن بحران: سفارتی سرگرمیاں تیز ، وزیراعظم نوازشریف جلد انڈونیشیا، ملائیشیا جائیںگے

اسلام آباد(آن لائن) یمن بحران کے پیش نظر ملکی سفارتی محاذ سرگرم ہوگیا۔ وزیراعظم نوازشریف جلد اہم دوروں پر انڈونیشیا، ملائیشیا جائیںگے۔ امکان ہے کہ ترک قیادت بھی ان دوروں میں انکے ہمراہ ہوگی جبکہ متحدہ عرب امارات کے تحفظات دور کرنے کیلئے بھی جلد اعلیٰ سطحی وفد عرب امارات بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے یمن بحران کے حل کیلئے سفارتی ذرائع کو فعال کرنے کیلئے بیرون ملک دوروں کا امکان ہے۔ مشرق وسطیٰ اور دیگر مسلم ممالک سے روابط کو بڑھایا جائیگا۔