صحبت پور: ایف سی قافلے پر حملہ، سوئی میں جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

صحبت پور: ایف سی قافلے پر حملہ، سوئی میں جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن + نوائے وقت نیوز) صحبت پور میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ تین حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ایف سی کا قافلہ کیمپ سے ڈیوٹی کی طرف رواں دواں تھا کہ اچانک نوزبند کے مقام پر پہلے سے موجود 4 دہشت گردوں نے گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کر دی تاہم تمام اہلکارمحفوظ رہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور تین مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ دوسری جانب ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک موٹر سائیکل اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔