سموں کی تصدیق کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی

 سموں کی تصدیق کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے بارہ اپریل رات بارہ بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی  جو اب گزری گئی ہے ، سموں کی تصدیق کیلئے مزید مہلت نہیں دی جائیگی۔ اب کال کرنے کے لئے سم دوبارہ ایکٹی ویٹ کرانا ہو گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک مقیم افراد کی ایک کروڑ 17 لاکھ 57 ہزار سموں کو بلاک نہیں کیا جائیگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے