ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے والوں کو شکست ہوگی: الطاف حسین

ایم کیوایم سے مقابلہ کرنے والوں کو شکست ہوگی: الطاف حسین

کراچی میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام میوزیکل نائٹ کے موقع پر کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں کئی جماعتوں کی جلسیاں دیکھی ہیں، کسی سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتا لیکن  ہم سے  مقابلہ کرنے والوں کو شکست ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ اگرکارکنوں کا کسی ریلی سےسامناہوتواپناراستہ بدل لیں، گالی کا جواب گالی اور پتھر کا جواب پتھر سے نہ دیں بلکہ پرامن رہیں، اس سے قبل ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، مخالفین نہ خود کھیلو اور نہ کسی اور کو کھیلنے دو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں،ایم کیوایم کسی کی دھمکی میں آنے والوں میں سے  نہیں پیار کا جواب پیار سے ہی دیا جائے گا۔