ملک معاشی بدحالی کی جانب جا رہا ہے, معاشی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے, مشرف خود کو کمانڈو کہتا تھا ,کمانڈو ہے تو آکر عدالتوں کا سامنا کرے: آصف علی زرداری

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ملک معاشی بدحالی کی جانب جا رہا ہے,  معاشی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے, مشرف خود کو کمانڈو کہتا تھا ,کمانڈو ہے تو آکر عدالتوں کا سامنا کرے: آصف علی زرداری

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک معاشی بدحالی کی جانب جا رہا ہے, مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کنگال کر کے چھوڑا ہے, ایسے حالات میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے کہا نواز شریف اور ان کے بچوں کو تکلیفیں برداشت کر کے جدوجہد کرنی چاہیے, جدوجہد رنگ لاتی ہے جب بھٹو کو شہید کردیا گیا، بی بی کو جیل میں ڈالا گیا تو یہی نعرہ لگایا گیا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ نہیں آسکتی لیکن پی پی دوبارہ آئی، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اگر حکومت ملی تو دوبارہ وہی کریں گے جو پہلے کیا.

سابق صدر نے کہا کہ ان کی حکومت میں حکومت کسی اور کی تھی ، ان کے زمانے میں انہیں ایک جج صاحب ٹکر گئے تھے جنہوں نے وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے جلوس نہیں نکالے لیکن میاں صاحب گھر سے نکل کر لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا.

آصف زرداری نے کہا کہ مشرف خود کو کمانڈو کہتا تھا لیکن اب کیوں بھاگ گیا ہے, کمانڈو ہے تو آکر عدالتوں کا سامنا کرے,کالعدم جماعتوں کے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا کہ کالعدم جماعتیں جمہوری کیسے ہوگئیں، مذہبی جماعتیں سیاست میں حصہ لے رہی ہیں  لیکن جو نئی چیز آرہی ہے وہ ملک کیلئے اچھی نہیں ہے.