چمشہ جہلم لنک کینال کے تنازعے پر وزیراعظم کی زیر صدارت آج سندھ کی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، سید یوسف رضا گیلانی پاک بحریہ کی مشقوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

چمشہ جہلم لنک کینال کے تنازعے پر وزیراعظم کی زیر صدارت آج سندھ کی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، سید یوسف رضا گیلانی پاک بحریہ کی مشقوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے پہلے پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحرچہارم کا افتتاح کریں گے۔ یہ جنگی مشقیں بھارت کی نئی جنگی حکمت عملی کی روشنی میں تیارکی گئی ہیں جن کا مقصد جوابی کارروائی کی تیاری ہے۔ یہ مشقین ہردو سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔ دوسری طرف چشمہ جہلم لنک کینال کے معاملے پر سندھ اور پنجاب کا تنازع طے کرانے کے لئے وزیراعظم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے امورپربات چیت ہوگی۔