مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:نوازشریف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارے راستے میں روکاٹیں پیدا کی گئی۔ انہوں نے کہا پہلے بھی رکاوٹوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے اور نہ آئندہ ہو نگے۔ سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان متحدہ رہیں، عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین جو ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں۔ ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ جاتی امرا میں نوازشریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی۔ سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور انکے مسائل بھی سنے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔