قصور میں زینب کے قتل کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے ختم،معمولات زندگی بحال

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
قصور میں زینب کے قتل کے خلاف جاری پرتشدد مظاہرے ختم،معمولات زندگی بحال

قصور میں سات سالہ بچی زینب کے اغواءاور قتل کے خلاف دو روز سے جاری پرتشدد مظاہرے ختم ہو گئے شہر میں معمولات زندگی بحال ہو گئے۔تاجروں نے دکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا جبکہ شہر کے سکول بھی کھل گئے ٹرانسپورٹ بھی بحال ہو گئی، گزشتہ روز رینجرز کے 200 اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔رینجرز اہلکاروں نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا جبکہ حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے قصور میں تاجروں کے انتظامیہ اور رینجرز حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔قصور شہر میں دکانیں،مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھلنا شروع ہو گئے ۔تعلیمی ادارے بھی کھل گئے جبکہ ٹرانسپورٹ مکمل بحال ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔