وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے یہ بات جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیروشی انوماتا سے الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ہیروشی انوماتا نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی بحالی کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے جبکہ پاکستان کی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کے حوالے سے کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38