اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیاجانے والا تحریری حکم نامہ چھ صفحات پر مشتمل ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رنجیت کی رپورٹ ، کیس کو طوالت دینے کے لیے حاصل کی گئی ۔ اسحاق ڈارسماعت کے دوران 30 اکتوبر، 2نومبر، 8نومبر، 14 نومبر، 21نومبر، 4دسمبر اور 11 دسمبر کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ طلبی اور وارنٹ گرفتاری کے اجرا سمیت بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی طرف سے مختلف میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئیں، جن میں ڈاکٹر نے اسحاق ڈار کو لندن سے پاکستان کا سفر کرنے سے منع نہیں کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024