آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں ہوں گی، پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کا راج برقرار رہے گا
ملک بھر میں دو روز سے جاری بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بارش کی وجہ سے خشک سردی کا خاتمہ ہوا اور شہریوں کی نزلہ ، زکام ، اور کھانسی سے جان چھوٹی، حالیہ بارش کے باعث پنجاب کے اکثر علاقوں میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی اور حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی ، میاں چنوں اور ملتان سے صادق آباد تک شدید دھند پڑی . سندھ میں ڈہرکی سے پنوں عاقل تک بھی صورت حال کچھ مختلف نہ تھی . محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں پچاس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، مری میں سینتیس ، سیالکوٹ میں سترہ ، مظفرآباد میں سینتیس اور لوئر دیر میں بتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔