اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے محافظوں نے قربانیاں دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنا دیا ہے۔صدرمملکت ممنون حسین نے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ اور سپاہی کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے جوانوں نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔صدر ممنون نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024