راولپنڈی : شمالی وزیرستان ایجنسی کے پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کی فوجی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق21 سالہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبدالمعید نے حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اپنی تربیت مکمل کی تھی جن کا تعلق وہاڑی کے قصبہ بوریوالہ سے ہے جبکہ شہید ہونے والے21 سالہ سپاہی بشارت کو پاک فوج میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے تین سال کا عرصہ گذر چکا تھا۔ ان کا تعلق گلگت کے گاﺅں دانیور سے ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024