قوم سیلاب سے غمزدہ، عمران اسلام آباد میں فحاشی کا سرکس کھیل رہے ہیں: فضل الرحمن

قوم سیلاب سے غمزدہ، عمران اسلام آباد میں  فحاشی کا سرکس کھیل رہے ہیں: فضل الرحمن

 چارسدہ + اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارش نے قوم کو غمزدہ کر رکھا ہے  اور عمران خان اسلام آباد میں یہود و ہنود کی ایماء پر فحاشی اور عریانی کا سرکس کھیل رہے ہیں، عمران خان میں ہمت ہے تو قوم کو سیتاوائٹ کے حوالے سے حقائق بتا دیں، عمران خان اور طاہرالقادری بیرونی ایجنڈ ے کی تکمیل کیلئے پاکستان اور جمہوریت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں، جمعیت  علمائے اسلام جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور طاہرالقادری بیرونی ایجنڈ ے کی تکمیل کیلئے پاکستان اور جمہوریت کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے اور عمران خان اور طاہر القادری عالمی سازشوں کی تکمیل کیلئے غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان دوسروں پر مسلسل الزام تراشی کر رہے ہیں مگر سیتاوائٹ اور خیبر پی کے حکومت کی مکمل ناکامی پر خاموش ہیں۔  عمران خان اقتدار اور ذاتی خواہشات کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کے اسلامی تشحص کو بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان کو قوم کی کوئی فکر نہیں بلکہ ان کی نظریں وزارت عظمیٰ پر ہے۔ دریں اثنائامیر مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی نو منتخب مر کزی مجلس عاملہ کا پہلا اہم اجلاس آج جمعرات کو صبح دس بجے ا سلام آباد میں طلب کر لیا ۔   اجلاس میں ملکی مو جو دہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔