کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے: شہباز شریف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے:  شہباز شریف

 وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے  ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دےدیا،انکا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے افسران اپنا کردار ادا کریں،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ  کےکرایوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے، حکومت عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کرے گی،وزیراعلی نے محمد شہباز شریف نے  عوام کو مقررکردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی۔