کراچی آپریشن پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا:سراج درانی

کراچی آپریشن پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا:سراج درانی

اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی  نے کہا ہے انہیں  نائن زیرو پر  کارروائی کا علم نہیں ۔گورنراور وزیراعلٰی نے ڈی جی رینجرزسے رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے کہا اس کارروائی کا پی پی ایم کیوایم کی مفاہمت سے کوئی تعلق نہیں۔سراج الحق نے کہا احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگراحتجاج سے عوام کے نقصان کے حق میں نہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا  کراچی آپریشن پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا ۔ اگرپیپلزپارٹی میں کہیں جرائم پیشہ افراد ہیں تو رینجرز نشاندہی کرے۔ پارٹی خود انہیں رینجرز کے حوالے کر ے گی ۔