ڈی جی رینجرز نے شہر میں دکانیں بند کرانے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
ڈی جی رینجرز نے شہر میں دکانیں بند کرانے والے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے

ڈی جی رینجرز سندھ نے ایک بیان میں عوام سے کاروبارزندگی جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ  دکانیں بند کرانے والے  شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے  قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،ڈی جی  رینجرز نے  اعلان کیا کی  شہری بد امنی پھیلانے والوں کی اطلاع ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر دیں-