پاور سیکٹر نے رقم ادا نہ کی تو اپریل یا مئی میں دوبارہ پٹرول بحران پیدا ہو سکتا ہے: پی ایس او

پاور سیکٹر نے رقم ادا نہ کی تو اپریل یا مئی میں دوبارہ پٹرول بحران پیدا ہو سکتا ہے: پی ایس او

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹیٹ آئل نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر پاور سیکٹر نے رقم ادا نہ کی تو اپریل یا مئی میں پٹرول بحران کا جن پھر سر اٹھا سکتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی واجب الادا 192 ارب 20 کروڑ روپے ادا کرے۔ وزارت پانی و بجلی کو لکھے گئے خط میں پی ایس او نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر یا مئی میں پٹرول اور فرنس آئل کی قلت کا امکان ہے۔ بقایا جات کی ادائیگی خاطرخواہ رقم کی شکل میں کی جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ہوں۔ اگر ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پٹرول، فرنس آئل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔