ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک

محکمہ  موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع  ہے،  کراچی سمیت سندھ  کے علاقوں میں مختلف اوقات میں تیز جھکڑ بھی چلنے کا امکان ہے،۔پنجاب میں مطلع صاف ہونے سے سردی کی شدت میں بھی قدرے کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ  آئندہ چند روزتک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کی توقع نہیں۔