رینجرز اہلکاروں نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر وہاں توڑ پھوڑ کی ہے: بابر غوری

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 رینجرز اہلکاروں نے نائن زیرو پر چھاپہ مار کر وہاں توڑ پھوڑ کی ہے:  بابر غوری

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابرغوری نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپہ مار کر نیٹو کا وہ اسلحہ برآمد کیا گیا کہ جس کے بارے میں امریکا نے کہا کہ یہ چوری نہیں ہوا،بابر غوری کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ قانونی تھا،نائن زیرو سے کوئی بھی غیرقانونی اسلحہ برآمد نہیں کیا گیا ہے-
بابرغوری کا کہنا تھا کہ رینجرز ایم کیو ایم  کے خلاف پارٹی بن گئی ہے،کئی مرتبہ یہ واضح کردیا گیا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی ایم کیوایم میں کوئی جگہ نہیں ہے،اس موقع پر سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے، نائن زیرو پر چھاپہ مارنا جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے-
طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے، لیکن سیاسی مقاصد کے لیے اس پر جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں-