ایم کیوایم کا نائن زیرو پررینجرزکے آپریشن کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کااعلان

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
ایم کیوایم کا نائن زیرو پررینجرزکے آپریشن   کیخلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کااعلان

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ رینجرز نے صبح 5بجے کےقریب ایم کیوایم کے سیکرٹریٹ کامحاصرہ کیا،اگریہاں دہشتگرد ہوتے تو کوئی مزاحمت توہوتی،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کوحفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی-
ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں معصوم  کارکن کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا،جبکہ رینجرز کی فائرنگ سے نجی ٹی  وی کا کیمرامین بھی زخمی ہوا،انہوں نے   وزیراعظم سے اپیل کی  وہ نائن زیرو پررینجرز کی کارروائی کانوٹس لیں۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے زیادتی نہ روکی توہم پرکوئی الزام نہیں ہوگا-
 فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ نائن زیروپرچھاپے کیخلاف پرامن احتجاج کریںگے ،تاجربرادری اورسول سوسائٹی بھی  ساتھ دے۔