الطاف حسین کی نائن زیرو اوراس کے اطراف میں گھروں پر چھاپوں ، تلاشی اور کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں پر مذمت

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
  الطاف حسین  کی نائن زیرو اوراس کے اطراف میں گھروں پر چھاپوں ، تلاشی اور کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں پر  مذمت

ایم کیو ایم کے قائد  نے کہاکہ رینجرزکے اعلیٰ حکام کویہ نہیں بھولناچاہیے کہ ان کی بھی ماں بہنیں ہیں، اگرخدانخواستہ سائرہ اسلم کوکچھ ہوا تواس کی تمام ترذمہ داری رینجرزپر عائدہوگی۔ الطاف حسین نے کہاکہ نائن زیرو، میری بہن اوردیگر کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کے  عمل کوفی الفور رکوایاجائے۔ الطاف حسین نے کہاکہ جہاں تک رینجرزکے الزامات کاتعلق ہے تواس کے بارے میں تمام ترتفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیاجائے گا۔  الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورپرامن رہیں۔  الطاف حسین نے  ایم کیو ایم کے کارکن  وقاص کے قتل پر بھی افسوس کا اظہار کیا-