زرداری اورالطا ف حسین کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

 زرداری اورالطا ف حسین کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

ایم کیوایم کےاعلامیہ کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کےدرمیان ٹیلی فون پربات چیت ہوئی ہے۔الطاف حسین نے سابق صدرآصف زرداری کونائن زیرو اوراپنی ہمشیرہ کے گھر پر رینجرز کے چھاپے، کارکنوں کی گرفتاریوں اور رینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے جواں سال کارکن وقاص شاہ کی شہادت کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم قیام امن کیلئے کوشاں ہے اورآج اس کے مرکزپرجس طرح چھاپہ ماراگیاہے وہ قابل مذمت ہے۔ اعلامیہ کےمطابق آصف زرداری نےایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور گرفتاریوں پراظہارافسوس کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاترکے تقدس کا احترام ہرایک کوکرناچاہیے۔ ایم کیوایم ملک کی ایک بڑی عوامی سیاسی جماعت ہے، اس کے مرکزپر چھاپہ افسوسناک ہے۔