نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو نتائج تباہ کن ہونگے : حمید گل

لاہور (آئی این پی) جنرل (ر) حمیدگل نے کہا کہ حکومت نے امریکہ سے مک مکا کرکے نیٹو سپلائی بحال کی تو اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے، حکمرانوں نے بہت کھیل کھیل لئے اب ان کو ملک کی سلامتی اور خودمختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کے پاس اتنی عوامی طاقت ہے کہ ہم نیٹو سپلائی کو روک سکتے ہیں اور حکومت سے بھی کہتے ہیں کہ وہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے باز رہے۔