راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

راولپنڈی، اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراور گلگت بلتستان  میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی،اسلام آباد،ما لا کنڈ، ہزارہ ، کوئٹہ،قلات، ژوب اور گلگت بلتستا ن سے ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی ۔ آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت چھ سینٹی گریڈ،لاہور میں نو، مظفرآباد پانچ، ملتان تیرہ، کراچی سولہ، پشاورسات، گلگت دو، مری تین، فیصل آباد آٹھ جبکہ کوئٹہ میں صفرسینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔