امریکہ نے پاکستانی میڈیا میں 74کروڑ بانٹے: حامد سعید اختر

لاہور (خبر نگار) حکمرانوں اور پالیسی سازوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں امریکہ فوج اور ایجنسیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ نے پاکستانی میڈیا کو 74کروڑ روپے بانٹے ہیں۔ یہ رقم لینے والے عوام اور اداروں میں خلیج بڑھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بریگیڈئر (ر) حامد سعید اختر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بریگیڈئر (ر) محمد یوسف نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پاکستانی حکمرانوں نے امریکہ سے معاہدہ کیا ہوا ہے یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک نیا معاہدہ نہیں ہو جاتا۔