آزاد کشمیر کے علاقے بھمبرمیں مخالفین نے فائرنگ کر کے چار بھائیوں سمیت آٹھ افراد کو قتل کر دیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے بھمبرمیں مخالفین نے فائرنگ کر کے چار بھائیوں سمیت آٹھ افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بھمبر کے علاقے گرون میں تمام افراد پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے اس دوران مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔مرنے والوں میں چار سگے بھائی بھی شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ دونوں گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔