پاکستان، بھارت، افغانستان دہشت گردی کیخلاف ایک دوسرے سے تعاون کریں : امریکہ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
پاکستان، بھارت، افغانستان دہشت گردی  کیخلاف ایک دوسرے سے تعاون کریں : امریکہ

 امریکہ نے پاکستان،بھارت اور افغانستان پرزوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا تینوں علاقائی ملکوں کی سلامتی ایک دوسرے سے منسلک ہے اس لئے انہیں خطے کی بہتری کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کی نمایاں کوششوں کااعتراف کیا۔