کراچی : آئل ٹینکر سے تصادم‘ مسافر کوچ میں آگ لگ گئی‘ م30 افراد زندہ جل گئے

کراچی : آئل ٹینکر سے تصادم‘ مسافر کوچ میں آگ لگ گئی‘ م30 افراد زندہ جل گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ہو گیا۔ حادثے کے باعث کوچ میں آگ لگ گئی اور 30 سے زائد مسافر زندہ جل گئے جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ آگ لگنے سے مسافر کوچ جل کر خاکستر ہو گئی۔ مسافر کوچ میں 56 سے زائد افراد سوار تھے۔ کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔ کوچ کراچی سے شکارپور جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ امدادی ٹیموں نے جلتی کوچ سے مسافروں کی لاشوں کو نکالا۔
حادثہ