زرداری لاہور پہنچ گئے، آج 30اضلاع کے صدور اور دیگر رہنما¶ں سے ملاقات کرینگے

زرداری لاہور پہنچ گئے، آج 30اضلاع کے صدور اور دیگر رہنما¶ں سے ملاقات کرینگے

لاہور (خبر نگار+نمائندہ سپورٹس + کامرس رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ آصف زرداری کراچی سے خصوصی طیارے میں سہ پہر ساڑھے تین بجے لاہور پہنچے۔ موسم خراب ہونے کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہا¶س نہ جا سکے۔ سخت سکیورٹی انتظامات میں بذریعہ سڑک بلاول ہا¶س پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھی رحمٰن ملک اور دیگر 11 رہنما¶ں سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری آج دوپہر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ، شریک چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری ندیم افضل چن، پنجاب کے 30 اضلاع کے تنظیمی صدور، 6 ڈویژنل کوآرڈینیٹرز، گوجرانوالہ، پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ صدر آصف زرداری آج شام بلاول ہا¶س میں اپنے قریبی دوست پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے میزبان بھی ہونگے۔ اس دعوت ولیمہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں سمیت معروف صنعتکار، بیوروکریٹس اور دیگر معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

زرداری