راولپنڈی : شیخ رشید کی امام بار گاہ آمدلوگوں کے احتجاج پر واپس چلے گئے

راولپنڈی : شیخ رشید کی امام بار گاہ آمدلوگوں کے احتجاج پر واپس چلے گئے

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز)امام بار گاہ ابو محمد رضوی میں بم دھماکے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کی امام بارگاہ آمد کے موقع پر نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد شیخ رشید واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب راولپنڈی کی امام بار گاہ ابو محمد رضوی میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد صبح عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید امام بارگاہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے انہیں دیکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کرنے والوں نے شیخ رشید سے شکوہ کیا کہ آپ کا گھر قریب ہی ہے لیکن آپ اب آ رہے ہیں، جب آپ دھماکے کے وقت یہاں نہیں آئے تو اب آنے کی بھی ضرورت نہیں۔ نوجوانوں کے احتجاج کے بعد شیخ رشید امام بارگاہ سے واپس چلے گئے۔
شیخ رشید