ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں ہوگا۔او آئی سی کا خصوصی ہنگامی اجلاس مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفارتخانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے فیصلے پر جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔ وزیر اعظم او آئی سی کے فورم پر مطالبہ کریں گے کہ امریکا کو اپنے اس متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی پر مجبور کیا جائے۔دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ خواجہ آصف کریں گے.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024