آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کسی طرح کا اتحاد نہیں ہوسکتا:عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کسی طرح کا اتحاد نہیں ہوسکتا.جو بھی حکومت آتی ہے وہ ریاست کے وسائل کو طاقت کے لئے استعمال کرتی ہے.ماڈل ٹاون میں جس طرح گولیاں چلائی گئیں وہ کسی طور قانون کے مطابق نہیں.(ن) لیگ والوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں. کوشش کی گئی کہ کسی طرح ڈرا دھمکا کے میرا منہ بند کرایا جائے اور میں پیچھے ہٹ جاﺅں۔پیر کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہکسی جمہوری ملک میں پولیس نہتے شہریوں پر گولیاں نہیں چلاتی لیکن ماڈل ٹاﺅن میں عوام پر گولیاں چلائی گئیں ، ماڈل ٹاﺅن واقعہ جیسی جمہوریت میں کوئی مثال نہیں ملتی، 14 نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا اور 100 لوگوں کو گولیاں ماری گئیں یہ سارے پاکستانیوں کا کیس ہے وہ پاکستانی تھے اورانسان تھے ان کے حوالے سے تمامجماعتیں متفق ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں، مجھ پر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں کیسز سمیت دہشت گردی کے کیسز کیے گئے، کوشش کی گئی کہ کسی طرح ڈرا دھمکا کے میرا منہ بند کرایا جائے اور میں پیچھے ہٹ جاﺅں۔عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ میرا اور پاناما کیس ایک جیسا ہے، پاناما کیس میں نوازشریف نے 30 ہزار کروڑ روپیہ باہر بھیجا، میرے کیس میں 60 لاکھ کے فلیٹ کی بات ہے جس میں 60 دستاویزات پیش کیں لیکن نوازشریف نے پورے کیس میں صرف ایک قطری خط دیا۔ایک سوال کے جواب میں چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، آصف زرداری کے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین ہوتے ہوئے ہم ان سے کوئی اتحاد نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھاکہ اگر اقتدار کی جنگ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور نوازشریف کے ساتھ مل جاتا لیکن یہ کرپشن کے خلاف جنگ ہے تو زرداری کی پارٹی سے کیسے اتحاد کرلوں۔